جی این این سوشل

پاکستان

ٹیلی ویژن کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں

تسکین ظفر 1980 میں اناؤنسر کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیلی ویژن کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر  مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر آج راولپنڈی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والی تسکین ظفر کئی دہائیوں تک نشریاتی اداروں سے وابستہ رہیں، وہ 1980 میں اناؤنسر کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئیں، انہوں نے ریڈیوپاکستان حالات حاضرہ کے چینل پر پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔

وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہیں جہاں انہوں نے موسیقی کے کئی پروگراموں کی میزبانی کی اور شعبہ تعلقات عامہ میں ایگزیکٹو آفیسر کے طورپر خدمات سرانجام دیں۔ تسکین ظفر کو ان کی شاندار خدمات پر گزشتہ سال صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

تسکین ظفر کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سینیئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تسکین ظفرباصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں۔

پاکستان

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی 28ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف راولپنڈی احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا ، مجموعی طور پرگرفتار 6خواتین کو مقدمات سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 29 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,321 جبکہ کم ترین سطح 80,352 پوائنٹس رہی ۔  

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll