Advertisement

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ، 7 جوان شہید

لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے ۔انھوں  نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں ۔ شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی کو چھوڑا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 10th 2024, 1:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ، 7 جوان شہید

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا ہے،کیپٹن سمیت سکیورٹی فورسز کے 7جوان شہید ہوگئے۔  

  آئی ایس پی آر کے مطابق   شہید ہوانیوالوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر شامل ،لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ  نے جام شہادت نوش کیا ۔ سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود  بھی شہید ہونیوالوں میں  شامل  ہیں۔  

کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے۔ کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا ۔کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نےعنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔ 

صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے ۔ صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا ۔صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔ 

لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے ۔انھوں  نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں ۔ شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی کو چھوڑا ہے۔ 

سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں سپاہی منظور شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ 

لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا لانس نائیک محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ، سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے ۔ سپاہی اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ 

سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں ۔ سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔     

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت  کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس  کیا ہے۔ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت شہید سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکاروں نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایاہے۔  شہداء نے اپنا قیمتی لہو دے کر امن کی آبیاری کی ہے، شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔  

محسن نقوی  کا مزید کہنا تھا  کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کے ناسور ہیں، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم پرعزم ہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتیں ہیں۔  

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 3 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 4 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 4 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 4 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 4 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 3 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 4 دن قبل
Advertisement