شیخ رشید پر ایما کا الزام عائد کیا گیا ہے ، ایما کا ثبوت شکایت کنندہ کی جانب سے پیش نہیں کیا جا سکا ، وکیل شیخ رشید

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر ، علی نوازاعوان اور شیخ رشید کی بریت درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے۔
رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت سول جج ملک محمد عمران نے کی، شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار رازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی ، اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے آمنہ علی ایڈووکیٹ اور مرزا عاصم ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔
شیخ رشید کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید پر ایما کا الزام عائد کیا گیا ہے ، ایما کا ثبوت شکایت کنندہ کی جانب سے پیش نہیں کیا جا سکا ، اس پورے کیس میں صرف ایک کانسٹیبل گواہ ہے ، گواہ نے بیان دیا کہ شیخ رشید و دیگر ویڈیو کلپس میں تقریر کرتے نظر آرہے ہیں ، تقریر کرنا تو جرم نہیں، وزیر اعظم سے لے کر چیف جسٹس پاکستان تک سب تقریر کرتے ہیں ۔
شیخ رشید کے وکیل نے مزید کہا کہ سٹیٹ اتھارٹی استعمال کرکے ایک سیاسی کیس بنایا گیا ، سپریم کورٹ کی ایک ججمنٹ کے مطابق چارج مکمل شواہد ہونے کے بعد لگایا جائے ، ایک کیس میں تین گواہ جو بعد میں پیش کیے گئے ،سپریم کورٹ نے قبول نہیں کیا ، شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔
وکیل بانی پی ٹی آئی عاصم ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ اس کیس میں سزا ہونے کے کوئی امکان نہیں ہیں ، بانی پی ٹی آئی و دیگر کو مقدمے سے بری کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 نافذ کرنے والا خود شکایت کنندہ ہوتا ہے ، یہ مقدمہ ہی غلط گراؤنڈز پر بنایا گیا ہے ، بانی پی ٹی آئی، اسد عمر ، علی نواز اعوان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل





