علاقائی

ہتک عزت کے قانون میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں ، گورنر پنجاب

میں نے ہتک عزت قانون کو روکنے کیلئے کوششیں کی تھیں، بل 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا، سردار سلیم حیدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 10th 2024, 12:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہتک عزت کے قانون میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہتک عزت قانون میں پیپلز پارٹی کا کائی کردار نہیں ہے۔ ہتک عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ میں نے ہتک عزت قانون کو روکنے کی کوششیں کی تھیں، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز نے بھی ہتک عزیز کے موقع پر کارروائی سے بائیکاٹ کیا تھا۔

گورنر پنجاب کے مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت قانون میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں ہے لیکن یہ قانون بننا ہی تھا۔ ہتک عزت کا قانون 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بل پر دستخط نہیں کئے تھے، یہ قانون 15 روز بعد از خود منظور ہو جاتا تھا۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ قوانین میں ردوبدل کی گنجائش موجود رہتی ہے، وطن واپسی پر ایک بار پھر قانون کے حوالے سے افہام و تفہیم کی کوششیں کروں گا۔

یاد رہے کہ صحافتی تنظیموں نے ہتک عزت کے قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا، اس حوالے سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات بھی کی تھی۔ جس پر گورنر پنجاب سردا رسلیم حیدر نے صحافیوں کو تحفظات دور کرنے کے حوالے سے یقین دہائی کرائی تھی۔

ہتک عزت کا قانون پاس کرنے کیلئے قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے دستخط کئے تھے۔