صدر، وزیراعظم کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار


صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اس کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر کے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سمیت عسکری حکام نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیراطلاعات عطا تارڑ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دیا اور تدفین کے عمل میں حصہ لیا، بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قبر پر گلدستہ بھی رکھا گیا۔
تدفین کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔
علاوہ ازیں لکی مروت دہشتگرد حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت سات سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے بے مثال قربانیوں اور خدمات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں اور شہداء کی قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں کرے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیانات میں واقعے میں کیپٹن فراز سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا تھا جس میں کیپٹن سمیت سکیورٹی فورسز کے 7جوان شہید ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 7 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام
- 12 منٹ قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 3 گھنٹے قبل