Advertisement
علاقائی

لاہور شہر سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور کے ریسٹورنٹس میں الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا اصولی فیصلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 10th 2024, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور شہر سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار

لاہور شہر سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس مالکان ہوشیار ہو جائیں۔

محکمہ ریونیو اتھارٹی پنجاب کی جانب سے لاہور کے ریسٹورنٹس میں الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا جس کے تحت ریسٹورینس کا ڈیٹا مرتب کرکے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر باقائدہ ٹاسک سونپ دیئے گئے۔

پنجاب ریونیو اٹھارٹی نے الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو پندرہ روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسیز جاری کر دیئے۔ ریسٹورینس مالکان کی سہولیت کےلئے الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے سیمینار منقعد کیے جائیں گے۔

 ریونیو اٹھاری کے مطابق نئی مالی سال کے آغاز سے سسٹم کی تنصیب نا کرنے والے ریسٹورینس مالکان کے خلاف انفورسمنٹ کارروائی کی جائے گی۔ سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے اس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement