امریکی تجاویز کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 14 ارکان نے ووٹ دیئے


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد منظور کر لی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے مسودے کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی تھی، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت یافتہ قرارداد منظور کر لی گئی۔
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جبکہ ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا، قرارداد منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان مسودے پر 6 روز تک مشاورت ہوئی جس کے بعد قرارداد کو حتمی شکل دی گئی۔
قرارداد کے مطابق اسرائیل نے امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے اس پر عمل کریں، دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے یہ تجاویز ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے پیش کی تھی، قرارداد کو حتمی شکل دینے سے قبل سلامتی کونسل میں اس کے مسودے پر رکن ممالک کے درمیان 6 روز تک بحث ہوئی۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 10 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 10 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 12 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 13 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago





