بانی پی ٹی آئی اپنے ساتھ ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کےلئے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر
آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم اب انشا اللہ ڈائیلاگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس بھی تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحادہے انھیں اعتماد میں لیں گے، مذاکرات الائنس کی سطح پر بھی ہوں گے، پی ٹی آئی خود بھی آغازکر سکتی ہے۔ مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، دورہ چین کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہمارے کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے صادر کرے۔
انہوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، زیادتی بھی ہم سے ہوئی ہے، ہم پھر بھی کوشش کر رہے ہیں، ڈائیلاگ کی بات دونوں طرف سے ہونی چاہئے، ہم ڈیل نہیں ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ سیاست کوئی اور رخ اختیار کرے، ہم معاملات کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل





