جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ 

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 1900 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 1900 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 241300 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کے اضافے کے ساتھ 206876 روپے ہو گئی۔  
پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت بغیر کسی اضافے کے 239400 روپے مستحکم رہی، مگر آج سونے کی قیمت میں ایک بڑا اضافہ ہو گیا۔  
حالیہ روز چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر قائم رہی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ ملنےکےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسٹیٹ کونسل احتجاج کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 29 جولائی ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت دے دی جائے، درخواست گزار نے انڈر ٹیکنگ دی کہ احتجاج پرامن ہو گا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال نہیں بنے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا 18 جولائی سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 29 جولائی احتجاج کی اجازت تب ہی ہو سکتی ہے اگر باقی سیاسی جماعتوں کی لا اینڈ آرڈر صورتحال پیدا نہ ہو۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مناسب پابندیوں کے ساتھ آئین میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر پٹیشنر پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہوسکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا، ملک محمد احمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

 

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا۔

سپیکر نے اسمبلی میں گالی گلوچ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں نازیبا زبان کے استعمال کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں اخلاقیات کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا چکے ہیں جو اس حوالے سے رپورٹ دے گی۔

سپیکر نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کو روکنا ہوگا۔

سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی کے باہر ایک کارکن پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll