Advertisement
علاقائی

آئی جی پنجاب کے آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والاشخص دم توڑگیا

متوفی کے جسم کا بالائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 11 2024، 11:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی جی پنجاب کے  آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والاشخص دم توڑگیا

آئی جی آفس لاہور کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شخص آج اسپتال میں دم توڑگیا۔

کچھ روز قبل آئی جی آفس لاہور کے سامنے اپنے مسائل حل نہ ہونے پراصغرنامی شہری نے خود سوزی کی کوشش کی تھی جس میں اصغر نے اپنے آپ کو تیل چھڑک کرآگ لگا لی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے جسم کا بالائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا،جس کی وجہ سے وہ آج اسپتال میں دم توڑگیا۔

یاد رہے کہ اصغر اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیےآئی جی آفس پہنچاتھا تاہم سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی تھی۔

آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن کو اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم بھی دیا تھا۔

Advertisement