- Home
- News
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
تمام مقاصد حاصل کرنے تک جنگ نہیں روکیں گے ، جنگ بندی تجاویز اسرائیل کو مقاصد کے حصول کی اجازت دیں گی، اسرائیلی حکام
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقاصد حاصل کرنے تک جنگ نہیں روکیں گے ، جنگ بندی تجاویز اسرائیل کو مقاصد کے حصول کی اجازت دیں گی۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں گزشتہ رات غزہ جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور ہوئی۔
حماس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے اور تفصیلات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ۔
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کر دیے۔ادھر اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، چھاپا مار کارروائیوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی وار میں رفح میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ حزب اللہ نے لبنان کی حدود میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
یاد رہے کہ7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 160 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
- a minute ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 33 minutes ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 22 minutes ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 18 minutes ago