جی این این سوشل

کھیل

بہت جلد پاکستانی ٹیم میں کم بیک کروں گا : خوشدل شاہ

لاہور: ملتان سلطانز کے کھلاڑی خوشدل شاہ کاکہنا ہےکہ سارا فوکس ملتان سلطانز کی جیت پر ہے ، بہت جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں گا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بہت جلد پاکستانی ٹیم میں کم بیک کروں گا : خوشدل شاہ
بہت جلد پاکستانی ٹیم میں کم بیک کروں گا : خوشدل شاہ

رپورٹ :انس سعید

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے  خوشدل شاہ نے  جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کی تیاری بہت اچھی ہے، جتنا وقت ملا ہے اس میں بھرپور پریکٹس کی ہے ۔  ابوظہبی میں گرمی کافی زیادہ ہے ایک ہفتے سے زائد ٹریننگ کی ہے جس سے اب موسم کے ساتھ ایڈجسٹ بھی ہوگئے ہیں بطور کرکٹر موسم سے فرق نہیں پڑتا ، پرفارمنس پر فوکس ہوتا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ابھی تمام ٹیمیں اوپن ہیں اور ہر کسی  کے ساتھ جیت کا برابر چانس ہے،  ملتان سلطانز نے شروع میں اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن اب کنڈیشنز مخلتف ہیں پہلے دو میچ بہت اہم ہیں ان میں اچھی کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کو چھ سات نمبر پر ایڈجسٹ ہونے میں مشکل ہوتی ہے،  ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھٹا اور ساتواں نمبر مشکل ہوتا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل لی ہے اپنی کمزوریوں پر کام کر رہا ہوں۔

26سالہ بیٹسمین خوشدل شاہ 9 ٹی ٹونٹی اور واحد ایک روزہ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہیں  مسلسل موقع ملنے کے باوجود پرفارمنس تسلی بخش نہ ہونے  پر دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ اس حوالے سے خوشدل شاہ نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہا ،سارا فوکس ملتان سلطانز کی جیت پر ہے،  بہت جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں گا ، محنت کر رہا ہوں ،کوشش ہوتی ہے اچھی سے اچھی پرفارمنس دوں عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

یا درہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان جبکہ دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا ۔

 

پاکستان

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرینگے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے لائسنس کا اجراء کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔ پارکنگ کی سہولت فراہم نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید  فروغ دینے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیر اعظم کی عالمی فورم پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینےکا عندیہ دیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے اور 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے ، وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ، فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ، وزیراعظم نے ملائشئین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll