اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا جس نے 8 ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کہا کہ کمانڈر وسام تاویل سے سینئر تھا، جو جنوری میں اسرائیلی حملے میں مارا گیا حزب اللہ کے ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر تھا۔ حزب اللہ کے چار ارکان کو ممکنہ طور پر ایک میٹنگ کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے تقریباً 300 جنگجو، جن میں کمانڈرز اور اہم ذمہ داریوں والے کارکن شامل ہیں، اکتوبر کے بعد سے، جب غزہ جنگ شروع ہوئی، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے 320 سے زائد ارکان کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں کم از کم 100 کو نشانہ بنایا گیا جب فیلڈ آپریٹو نے ان کے بارے میں "معین اعلیٰ معیار کی انٹیلی جنس" اکٹھی کی تھی۔
واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300 جنگجو شہید ہو چکے ہیں،اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک فلسطین میں اسرائیلی بمباری سے 36 ہزار سے زائد معصوم فلسطینی بچے،خواتین شہید ہوچکے ہیں ۔
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 6 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 6 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 hours ago
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 2 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 4 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- an hour ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- an hour ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- an hour ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 3 hours ago