پاکستان

حکومت کا اعلیٰ یونیورسٹیوں کے تعاون سے کالجوں میں شارٹ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ 

وفاقی وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو سکلز کی ٹریننگ دی جائے گی تا کہ وہ روز گار کے معاملے میں خود مختار ہو سکیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 12th 2024, 6:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا اعلیٰ یونیورسٹیوں کے تعاون سے کالجوں میں شارٹ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں پڑھائی اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ای لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ 
رواں سال کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی مشہور یونی ورسٹیوں بشمول نسٹ، کامسٹس اور نمل کے تعاون سے اسلام آباد کے 16 کالجوں کو اعلیٰ نتائج کے حامل تربیتی اداروں میں تبدیل کیاجائے گا۔  ان اعلیٰ تعلیمی اداروں کی زیر نگرانی متعلقہ کالجوں میں  6 ماہ کے آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔ 
وفاقی وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو سکلز کی ٹریننگ دی جائے گی تا کہ وہ روز گار کے معاملے میں خود مختار ہو سکیں۔