ٹیکنالوجی

حکومت کا موبائل فونز پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی مختلف اقسام  پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 12th 2024, 7:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا موبائل فونز  پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں موبائل فونز  پر یکساں ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ 2024 میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ، رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی مختلف اقسام  پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے موبائل فونز کو 18 فیصد کی یکساں شرح  پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال موبائل فون پر ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 81کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔