جی این این سوشل

پاکستان

موسمی اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدا مات کیے جا رہے ہیں ، کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی

کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ صرف 2022 میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موسمی اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدا مات کیے جا رہے ہیں ، کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ،،ڈیزاسٹر ریسیلینٹ پاکستان،، کے عنوان سے سیمنار منعقد ہوا۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص ہیٹ ویوز اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں مجموعی طور پر موسم کے معمولات میں مسلسل رکاوٹوں نے ملک کی زرعی پیداوار کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 2022 میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا ۔

رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرقیادت ہمہ گیر پالیسی اقدامات کر رہی ہے۔ ریچارج پاکستان اور گرین پاکستان سمیت دیگر خصوصی پروگرامز کے تحت دو ارب دس کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ حکومت کے موسمیاتی لچک کی تعمیر کے اقدامات کی حمایت اور فنڈز فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھیں ۔

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے۔


گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور : پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے  سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ

پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے  سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے ثقلین مشتاق، یونس خان، کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری ہے، پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بناسکتا ہے۔

مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll