Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ مقبو ضہ کشمیر میں لا پتہ ہونے والے افراد کا مسئلہ حل کرے ، پاکستان

غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لاپتہ افراد کے واقعات نے آدھی بیوائوں کے المناک واقعہ کو جنم دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 14th 2024, 1:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ مقبو ضہ کشمیر میں لا پتہ ہونے  والے افراد کا مسئلہ حل کرے ، پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے  کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کے مخصوص معاملات کو حل کرے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں آریا فارمولا اجلاس سے خطاب میں اپنے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کی قسمت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب ایمبسیڈر عثمان جدون نیک ہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لاپتہ افراد کے واقعات نے آدھی بیوائوں کے المناک واقعہ کو جنم دیا۔

انہوں نے کہا پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مسلح تصادم میں لاپتہ افراد کے معاملے پر سب سے موثر جواب بین الاقوامی قوانین پر سختی کے ساتھ عملدرآمد اور احتساب کا عمل ہے۔

Advertisement
Advertisement