جی این این سوشل

جرم

سیکیو رٹی فورسز نے طالبان کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں سے ملتے ہیں۔ گرفتار کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیو رٹی  فورسز نے طالبان کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کر کے کئی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔


واضح رہے کہ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں سے ملتے ہیں۔ گرفتار کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں بھی اہم راز سامنے آنے کی توقع ہے۔

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ ہوا تو فارن فنڈنگ کیس کو بھی فل کورٹ میں زیر سماعت لانے کی درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئین سے ماورا کوئی بھی تشریح نظریہ ضرورت کے تابع کہلائے گی،مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوران سماعت نئی اصطلاحات متعارف ہوئیں، بادی النظر میں ان اصطلاحات کا مقصد پی ٹی آئی کو نظریہ ضرورت سے لچک کا ماحول فراہم کرنا معلوم ہوتا ہے۔ 

بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’وِل آف دی پیپل ‘‘کی اصطلاح کو میانمار میں فوج نے مارشل لاء کے نفاذ کی بنیاد بنایا،آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ایسی اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں، آئین و قانون کی تشریح میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا تاثر جوڈیشل مارشل لاء کا ماحول پیدا کرے گا،جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کا نقصان ناقابلِ تلافی ہو گا، جس سے فوجی مارشل لاء کے دروازے کھلیں گے۔ 

فارن فنڈنگ کے 2اگست 2022 کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو 7 ملین ڈالرز سے زیادہ کی غیر قانونی اورغیر ملکی فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی قیادت نے فارن فنڈنگ کو نہ صرف چھپانے کی کوشش کی بلکہ بانی پی ٹی آئی جعلسازی کے بھی مرتکب ہوئے،فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر  قیادت پر جو الزامات ثابت ہوئے وہ انتہائی نوعیت کے ہیں، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے شہریوں سے فنڈنگ لینے کے اصل مقاصد اور عزائم جاننا پاکستانی قوم کا حق ہے۔  

انھوں نے مزید کہا کہ اس قدر بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی کو امریکہ، برطانیہ اور انڈین نژاد ڈونرز کا فنڈنگ کرنا بے مقصد نہیں ہو سکتا، کیا یہ فنڈنگ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے ہوئی؟ پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جائے؟ کیا پی ٹی آئی کو بڑے پیمانے پر فارن فنڈنگ فراہم کرنے کا مقصد ملک کے اداروں کے ساتھ کھلواڑ تو نہیں تھا؟ فارن فنڈنگ کیس میں جو رقوم وصول ہونا اور زیر استعمال آنا ثابت ہوا، اس فنڈنگ کے حقیقی مقاصد اور عزائم کی تحقیق انتہائی ضروری ہے۔  

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

 

ایلون مسک نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنے کو اپنا سب سے بڑا خواب قرار دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ یورینس پر اپنا خلائی جہاز بھیجیں۔ 


 ناسا کے مطابق یورینس ہمارے نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے جو سورج کے گرد اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایلون مسک اسپیس ایکس نامی اپنی سپیس کمپنی سے مارس پر خلائی جہاز بھیجنے کی تین کوششیں کر چکے ہیں۔ پہلی دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2024 میں ان کا اب تک کا کامیاب تجربہ جاری ہے۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سےڈی آئی خان کےدرمیان فضائی روٹ عارضی طور پر بند

جیکب آباد ایئرپورٹ پر سول طیاروِں کے لیے پابندی جون 2025 تک ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سےڈی آئی خان کےدرمیان فضائی روٹ عارضی طور پر بند

اسلام آباد سےڈی آئی خان کےدرمیان فضائی روٹ عارضی طور پر بند کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جیکب آباد ایئرپورٹ پر سول طیاروِں کے لیے پابندی جون 2025 تک ہوگی،روٹ نمبرجے183کی بندش یکم جولائی تای کم دسمبر2024 تک کےلئےہوگی۔

دونوں ایئرپورٹس پربندش کے حوالے سے ایرٹریفک کنٹرول کوآگاہ کردیاگیا، دونوں ایئر پورٹس کی بندش کے حوالے سے نوٹیم جاری کر دیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll