اسٹاک ایکسچینچ میں انڈیکس 77 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور کرگیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی تیزی کے رجحان کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 77 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور کرگیا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی روز (جمعرات کو) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس میں کاروباری دورانیے میں ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی سطحیں عبور ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
آج جمعہ کے روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے، جس میں ابتدائی طور پر 186 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 76 ہزار 208 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں کاروبار میں بتدریج مزید تیزی آئی انڈیکس 1073 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 77281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 6 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 3 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 8 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 4 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل