چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظورکی


آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی۔
مظفر آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔
آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، آزاد کشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے۔
چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہ کی کہ ’’آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے لیکن احمد فرہاد صرف شاعری کرے، صحافت نہ کرے۔‘‘
خیال رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست دائر کیے جانے کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی، بعدازاں وفاقی حکومت نے بھی 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی تھی۔

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ،بچوں سمیت 19 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے بعد

سوات اور مینگورہ کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف ہراس
- 2 گھنٹے بعد

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے بغیر بجٹ کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان آئندہ 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
- 2 گھنٹے بعد

’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘وزیر اطلاعات عظمی بخاری
- 5 گھنٹے بعد

تیسرا ون ڈے: شاہینوں کو ایک دفعہ پھر شکست،سیریز تین ،صفر سے کیویز کے نام
- 3 گھنٹے بعد

گلوکار سانول خان عیسی خیلوی کا نیا پنجابی گیت "بلیس" ریلیز
- 2 گھنٹے بعد

100 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے نامور بالی وڈ اداکار چل بسے
- 2 گھنٹے بعد

9مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 4 گھنٹے بعد

حج 2025: قومی ائیر لائن نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟
- 4 گھنٹے بعد

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک
- 10 گھنٹے قبل