مغرب کے وقت تمام حجاجِ کرام کو ٹرین کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ لے جایا جائے گا


مناسک حج کا آغاز 8 ذی الحجہ سے ہو گا، منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی۔ سعودی مکاتب نے عازمینِ حج کو سورج کی تمازت سے بچانے کیلئے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو بسوں کے ذریعے رہائش گاہوں سے منیٰ کی خیمہ بستی میں پہنچا نے کا آغاز کر دیاہے ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب میں جمعہ کے روز بیشتر عازمینِ حج وادی منیٰ میں خیمہ زن ہو جائیں گے جہاں وہ (فجر) ظہر، عصر ، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ عازمین حج کو 9 ذی الحجہ کو علیٰ الصبح اور رات گئے منیٰ سے میدان عرفات مشاعر ٹرین کے ذریعے لے جایا جائے گا جہاں وہ خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کریں گے اور اپنے رب کے حضور مناجات اور دعائوں میں مشغول رہیں گے۔
مغرب کے وقت تمام حجاجِ کرام کو ٹرین کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ لے جایا جائے گا۔ یہاں پہنچ کر حجاجِ کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے، 70 عدد کنکریاں اکٹھی کریں گے اور آرام کریں گے۔ اگلے روز 10 ذی الحجہ کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد روشنی پھیلنے تک وقوف مزدلفہ کریں گے اور مشاعر ٹرین کے ذریعے جمرات روانہ ہونگے۔ یہاں صرف بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کے اپنے مقام تک پہنچنے کے بعد حلق یا قصر کروا کر عام کپڑے زیب تب کریں گے۔
حجاجِ کرام 10 ذی الحجہ سے 12 ذی الحجہ کے دوران کسی بھی وقت طوافِ زیارت اور سعی کریں گے۔ 11 اور 12 ذی الحجہ کو جمرات پر تینوں شیطانوں کو 7، 7 کنکریاں مارنے کے بعد مکتب کی ہدایات کے مطابق یا تو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ واپس آ جائیں گے یا 13 ذی الحجہ کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں پر واپس آ جائیں گے ۔ وطن واپسی سے قبل طواف وداع کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کیلئے پوسٹ حج پروازیں 20 جون سے شروع ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب نے سرکاری عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر منی میں داخلے کیلئے نسک کارڈ، ٹرین ٹکٹ کی تقسیم مکمل کر لی ہے ۔
نیز پاکستان حج مشن نے قربانی کے پیسے جمع کروانے والے عازمین کو رہائشوں پر نوٹس اور پاک حج موبائل ایپ پر نوٹیفکیشن کے ذریعے 10 ذی الحجہ کو ظہر اور عصر کے درمیان قربانی ہونے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے ہدایت دی کہ نماز عصر کے بعد احرام کی پابندیوں سے باہر آئیں گے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 9 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 11 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 12 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago





