حکومت میں آنے کے بعد مشرق وسطی میں نئے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گے، پارٹی منشور


برطانیہ کی لیبر پارٹی نےاعلان کیا کہ وہ 4 جولائی کو ملک میں ہونے والے انتخابات کے دوران کامیابی پر حکومت میں آنے کے بعد مشرق وسطی میں نئے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 جولائی کو ہونے والے برطانوی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی اپنے حریفوں سے بہت آگے ہے۔
لیبر پارٹی کے منشور میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔ ہم ایک نئے امن عمل میں حصہ ڈالنے کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو دو ریاستی حل پر منتج ہو جس میں محفوظ اسرائیل اور آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ساتھ ساتھ ہوں۔
موجودہ کنزرویٹیو پارٹی کی حکومت نے پہلے کہا تھا کہ وہ امن عمل سے پہلے باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے گی۔ مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینیوں کو ایک قابل اعتبار فلسطینی ریاست اور نئے مستقبل کا سیاسی تناظر فراہم کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل






