پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مذاکرات میں مددگار ثابت ہو گا، موڈیز
بڑھتی مہنگائی کے نتیجے میں عوامی ردعمل یا تناؤ حکومت کی جانب سے اصلاحات کے اقدامات متاثر ہوسکتے ہیں، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی


عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مذاکرات میں مددگار قرار ہوئے خبردار کیا کہ بڑھتی مہنگائی کے نتیجے میں عوامی ردعمل یا تناؤ حکومت کی جانب سے اصلاحات کے اقدامات متاثر ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مستقل میکرو اکنامک استحکام کا خواہاں ہے اور نئے قرض کےلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر اور پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ جولائی کے اوائل میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیوسود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا، پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کےساتھ قرض پروگرام کیلئےمذاکرات میں مددگارہوگا۔
موڈیز کے مطابق شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد رکھ کرآئی ایم ایف کوخوش کرنے کی کوشش کی اور مالی استحکام کیلئے ٹیکسوں میں اضافے اورشرح نموپرانحصارکیا گیا۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا کہ اصلاحات پرقائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کیلئے اہم ہوگا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، مہنگائی کا اصلاحات کے پروگرام پراثرہوسکتا ہے۔
موڈیز نے کہا کہ حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات پرعمل مشکل ہوسکتا، ریونیومیں40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سےہے، توانائی کے شعبے میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی ظاہرکرتی ہے کہ اصلاحات محدود ہیں۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago







.jpg&w=3840&q=75)