جی این این سوشل

تجارت

پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ، مریم اورنگزیب

مریم اور نگزیب نے کہا پنجاب حکومت صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے صحت، زراعت اور دوسرے شعبوں پر توجہ دے رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت  نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ، مریم اورنگزیب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

آج لاہور میں پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ہمراہ بعد از بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے تین ماہ کے دوران عوام کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا گیا۔

مریم اور نگزیب نے کہا پنجاب حکومت صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے صحت، زراعت اور دوسرے شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے ۔

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

منٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث 22 ستمبر کو نہ ہوسکا،اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط بارے آگاہ کیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے خط کی کاپی کمیٹی ممبرز کو نہیں بھیجی گئی،قانون کے مطابق اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll