ابوظہبی : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کا 16 واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا،کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 177 رنز بنائے تھے۔ کراچی کینگز کی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کے بابر اعظم 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان 3 شکار کر کے نمایاں رہے اور عمران طاہرنے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔
ملتان کی جانب سے رائلے روسو اور خوشدل شاہ 44،44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ کراچی کنگز کے تھیسارا پریرا 2 وکٹوں کیساتھ نمایاں رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، ابوظبی میں اسپنرز کو مدد ملے گی اور کراچی کنگز کی ٹیم میں قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکیں، ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ نے ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز کے راشد خان کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 منٹ قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 گھنٹے قبل






