بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔بومن ایرانی نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں ، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا ۔
تفصیلات کےمطابق بومن ایرانی نےوالدہ کےانتقال کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی جس پر انہوں نے والدہ کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن لکھی، اداکاربومن ایرانی نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں جن کی عمر 94 برس تھی، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔ بومن ایرانی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندہ دل خاتون تھیں، انہوں نے جب مجھے فلموں میں کام کیلئے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔
بومن ایرانی نے لکھا کہ ماں ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تاکہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔ بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال سے ایک دن قبل والے قصے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی تاہم وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔
View this post on Instagram
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- ایک دن قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 20 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 21 گھنٹے قبل