جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر
 طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا اور خطے سمیت عالمی امن و استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر تبادلہ  خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا جو مشترکہ اقدار، تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ  خیال کیا اور  فلسطین کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے امن کی کوششوں کو دوگنا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

کھیل

ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر

آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعدآسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل  کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹی 20ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی 20ورلڈکپ کےبعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 41 ہزار 429 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک بھر میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 41 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت   2 لاکھ 7  ہزار 47 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں کھدائی کے دوران عمارت گر گئی

کباڑی گلی میں بلڈنگ زمین بوس ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں کھدائی کے دوران عمارت گر گئی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عمارت کے نیچے قائم دکان میں کھدائی کے دوران عمارت گرگئی۔واقعہ لیاقت آباد 10 نمبر میں بورے خان سینٹر پر زیر تعمیر عمارت کو حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کباڑی گلی میں بلڈنگ زمین بوس ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عہدیداروں کے مطابق عمارت کے نیچے قائم دکان میں کھدائی کا کام چل رہا تھا۔

یاد رہے کہ لیاقت آباد 10 نمبر میں گلیاں انتہائی تنگ ہیں اور بیشتر رہائشی عمارتیں کثیرمنزلہ عمارتوں پر مشتمل ہیں۔ ایسے کسی بھی حادثے کی صورت میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll