300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا فیصلہ
مفت سولر کو گھر میں بھی ہم خود لگا کر دینگے، کامران ٹیسوری


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل گھر میں لگا کر دین گے،مرحلہ وار اس شہر میں رہنے والوں کو اس صوبے میں رہنے والوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں، مفت سولر کو گھر میں بھی ہم خود لگا کر دینگے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسلمانوں کو حج کی بہت بہت مبارکباد ،کل پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی ،کل ہم تمام قونصل جنرل کے ساتھ گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کرینگے ۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے جو وعدہ کیا اللہ تعالیٰ کی رضا سے پورا کیا ہے ،گورنر ہاؤس میں 100 اونٹ 100 بکروں اور بیلوں کی قربانی ہوگی،100 اونٹ 100 بکرے اور 10 بیل گورنر ہاؤس آچکے ہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ کل ہم حیدرآباد گئے وہاں حیدرآباد سانحہ میں جابحق ہونے والے لواحقین میں ایک امریکی نژاد دوست کے ساتھ چیک تقسیم کئے۔
گورنر سندھ نے کہاکہ کل میں نے زخمی اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا،جس شخص نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی اس کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا جائے ،کیونکہ جو واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی وہ واقعہ انسانیت کا قتل ہے،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہمیں اقدامات اٹھانے ہے
کامران ٹیسوری نے کہاکہ کل سے گورنر ہاؤس میں مستحقین میں گوشت بانٹا جائے گا،میں ایک اور اعلان کرنا چاہونگا اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں انسانیت کیلئے کام کروں ،ہم نے آئی ٹی کی مفت تعلیم فراہم کی اور کررہے ہیں ،بیل آف ہوپ لگائی مفت راشن ڈرائیو ہم نے تیار کی۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل






