Advertisement

گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت چچا جاں بحق

واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ میر شکاراں میں  پیش آیا، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 17th 2024, 4:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت  چچا جاں بحق

گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ، دو بھائی اور چچا جاں بحق ہو گئے

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ میرشکاراں میں  پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نےچوک میں کھڑے افراد پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فریقین محلے دار ہیں اور ان کا گزشتہ رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا،  متاثرہ فریق عید کی نماز کے بعد چوک میں کھڑے تھے کہ اس دوران ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement