فلسطینی سرحد پراسرائیلی فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شدید گولہ باری میں شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کی


مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی جانب کراسنگ کے لیے روانگی کے ہال اور متعدد تنصیبات کو نذر آتش کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رفح شہر میں بھی مصر- فلسطین کی سرحد پر صلاح الدین (فلاڈیلفیا) کے محور پر متعین اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شدید گولہ باری میں شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کی۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب مشرقی حصے الزیتون میں بھی دراندازی کی۔
اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے کو ایک ایسے وقت میں نذرآتش کیا ہے جب دوسری جانب عالمی سطح پر امدادی تنظیمیں غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے رفح کراسنگ کو فوری طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے حال ہی میں رفح کراسنگ کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے اورلاکھوں فلسطینیوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے متبادل طریقہ کار تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 مئی کو اس کراسنگ کے فلسطینی اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد غزہ کو اس کراسنگ سے امداد کی سپلائی روک دی گئی تھی۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 5 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 5 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 4 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 4 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 5 hours ago





