Advertisement
علاقائی

لیپ ٹاپ کی بیٹری 2 بچوں کی موت کا سبب بن گئی

گھر میں چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر جون 19 2024، 12:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیپ ٹاپ کی بیٹری 2 بچوں کی موت کا سبب بن گئی

فیصل آباد میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائعکے مطابق ستیانہ روڈ پر محلہ شریف پورہ کے ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث 9 افراد جھلس گئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2  بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی، آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔  

پولیس کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو  علاج و معالجے کی بہترین طبی سہولیات دینے کا حکم دیا۔ 

Advertisement
Advertisement