Advertisement
پاکستان

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آج جاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ

نائب وزیراعظم ضلع نیلم میں زیر تعمیر 50 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 19th 2024, 8:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا  آج جاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ

نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج جاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آزاد جموں و کشمیر ضلع نیلم میں زیر تعمیر 50 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم کو منصوبے کی 2025 میں تکمیل بارے آگاہ کیاگیا، ڈپٹی وزیر اعظم نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا ، نائب وزیراعظم نے جاگراں ٹو پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نےوزیر اعظم کی جانب سے پراجیکٹ میں کام کرنے والے انجینئرز، ٹیکنیشنز اور ورکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں جاگراں1 ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا تھااور منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement