Advertisement
علاقائی

مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ ، عوام نے بوتلیں لوٹ لیں

ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بوتلوں سے بھرے ٹرک کے پاس پہنچ گئی اور جس کے ہاتھ جتنی بوتلیں لگیں وہ لوٹ کر فرار ہوتا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 19th 2024, 9:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ ، عوام نے بوتلیں لوٹ لیں

فیصل آباد میں مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو پیش آنے والے حادثے کے بعد عوام کی بڑی تعداد بوتلیں لوٹ کر لے گئی ۔ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

فیصل آباد مشروب سازکمپنی کے ڈلیوری ٹرک کو حادثہ پیش آیا، خوف کے باعث ڈرائیور بوتلوں سے بھرا ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بوتلوں سے بھرے ٹرک کے پاس پہنچ گئی اور جس کے ہاتھ جتنی بوتلیں لگیں وہ لوٹ کر فرار ہوتا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کے قریب کھڑے ایک شخص نے عوام کے بوتلیں لوٹنے کے مناظر اپنے موبائل میں عکس بند کر لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دی  جو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement