پاک بنگلہ دیش سیریز ، بابر اعظم ، رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کئے جانے کا امکان
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے


قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف نئےکھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو بھی آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے حوالے سے بھی انہی خطوط پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 3 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 9 minutes ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 4 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 4 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 3 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 3 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 6 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 2 hours ago