کینیڈا نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں


کینیڈا کی حکومت نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر ڈومنک لیبلنک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے پاسداران انقلاب کور کو اپنے ضابطہ فوجداری کے تحت دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر خارجہ اور وزیر انصاف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانی رجیم دہشت گردی کی مدد کرتی ہے اور ایک تسلسل کے ساتھ ایران کے اندر اور ایران سے باہر انسانی حقوق کا احترام نہیں کر رہی ہے۔ نیز بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی اور استحکام کے خلاف خواہش رکھتی ہے۔
وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ اوٹاوا نے کئی سال پہلے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے، ان کا اپنے شہریوں کو زور دے کر کہنا تھا کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں۔ نیز جو کینیڈین شہری اس وقت ایران میں ہیں ، ان کے لیے یہ وقت واپس گھر آنے کا ہے۔
کینیڈا کی طرف سے دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیے جانے کا مطلب پاسداران انقلاب کے ارکان کے کینیڈا میں داخل ہونے پر پابندی لگانا ہے۔ اس کے ارکان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیلنگ کرنے کو روکنا اور اگر پاسداران کے کسی ممبر کے کینیڈا میں اثاثے ہیں تو انہیں ضبط کرنا شامل ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی تارکین وطن اور خاندانوں کے پرواز پی ایس 752 کے متاثرہ افراد جنہیں تہران سے اڑان بھرتے ہی جنوری 2020 میں گرا دیا گیا تھا ، اس طیارے میں 176 مسافروں کے علاوہ عملے کے لوگ تھے ، جن میں 85 کینیڈین شہری تھے۔
ایران نے بعد ازاں کہا تھا کہ اس کے ہاں سے میزائل غلطی سے فائر ہو گیا تھا جس کا نشانہ طیارہ بن گیا تھا۔
اس وجہ سے اوٹاوا پر طویل عرصے سے دباؤ تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ کینیڈین پارلیمنٹیرینز نے پچھلے ماہ متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔
واضح رہے اب تک کینیڈا کی طرف سے جاری کردہ بلیک لسٹ میں تقریباً 80 ادارے شامل کیے جا چکے ہیں۔ ان میں القاعدہ، حزب اللہ، طالبان، آئی ایس آئی ایس اور پراؤڈ بوائز شامل ہیں، جو شمالی امریکہ میں سرگرم ایک عسکریت پسند گروپ ہے۔
اوٹاوا نے اس سے پہلے ایرانی قدس فورس جو پاسدران انقلاب کی ایک ذیلی شاخ ہے، اسے بھی دہشت گرد ادارے کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ کینیڈا کی طرف سے 2022 میں ایرانی پاسداران کے ارکان سمیت 10,000 سے زیادہ ایرانی اہلکاروں کے داخلے کو مستقل روک دیا تھا۔
ایرانی پاسدارن انقلاب کور کو امریکہ نے 2019 میں دہشت گردی کی فہرست یں شامل کیا تھا۔ اس ماہ کے شروع میں یورپی یونین نے بھی پاسداران انقلاب کور دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 7 hours ago

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 7 hours ago

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 10 hours ago

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 7 hours ago

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 8 hours ago

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 11 hours ago

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 8 hours ago
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 8 hours ago

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 9 hours ago

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 6 hours ago
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 6 hours ago

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 7 hours ago