جی این این سوشل

علاقائی

کرایوں کی زائد وصولی پر گرینڈ آپریشن، مسافروں کو رقم واپس کر دی گئی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے زائد کرایوں سے لٹنے والے مسافروں کی رقم واپسی کر ا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کرایوں کی زائد وصولی پر گرینڈ آپریشن، مسافروں کو رقم واپس کر دی گئی
کرایوں کی زائد وصولی پر گرینڈ آپریشن، مسافروں کو رقم واپس کر دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے زائد کرایوں سے لٹنے والے مسافروں کی رقم واپسی کر ا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ٹریفک قوانین اور زائد کرایوں کی وصولی پر 1448 کے چالان اور 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی، کرائے کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مسافروں نے حیرانی اور پریشانی میں سوال کیا کہ پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ جس پر ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے۔

رقم واپس ملنے پر کئی بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔

اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں جانچ پڑتال کی گئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم  نواز نے ہدایت کی تھی کہ عید کے بعد واپس آنے والوں سے زائد کرایے کی وصولی روکی جائے اور ڈپٹی کمشنرز ٹرانسوپرٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل

اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی  میں دلکش تصا ویر وائرل
 
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کی معروف سیا حتی مقام لاما مونا چائل پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی تصاویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ 
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصاویر میں اٹلی کے سیاحتی مقام پر سورج کے ڈھلنے کو فلمایا گیا ہے۔ نیلگوں آسمان پر سورج کی روشنی کے ساتھ بدلتے رنگ ایک دلفریب نظارہ پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ نے سیاحتی مقام پر نظر آنے والے قدرت کے نظاروں کو ایک مکمل ناقابل یقین حسن کا نظارہ قرار دیا۔ 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سیاحتی مقام کی تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصاویربھی لگائیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سیاحتی مقام کی لی گئی حسین تصاویر کو سراہا، وہاں ماہرہ خان کے عریاں لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس کو خلاف تہذ یب قرار دیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے  ویڈیوبیان میں کہا کہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔ موجودہ قیادت جھوٹ اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ  برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا۔ عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں، مجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll