جی این این سوشل

دنیا

امریکی صدر کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کو  بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا

انتخابی تقریب کے دوران ڈاکو اہلکار سے بیگ چھین کر باآسانی فرار ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی صدر کی  سکیورٹی پر مامور  اہلکار کو  بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی صدر کے سکیورٹی اہلکار کو  بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، انتخابی تقریب کے دوران ڈاکو اہلکار سے بیگ چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ سروس کا اہلکار ریاست کیلی فورنیا میں جو بائیڈن کی انتخابی تقریب کی سکیورٹی پرتعینات تھا جہاں ڈاکو  خفیہ سروس کے ایجنٹ سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

مقامی پولیس کےمطابق تحقیقات ہورہی ہیں، ملزمان کی تعداد اور دیگر تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔

 واضح رہے کہ انتخابی تقریب میں سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
 

پاکستان

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

کابینہ کی جانب سے  فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پراضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے جبکہ ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے  فی یونٹ اور  ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95،  ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپےفی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور : پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے۔


گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll