جی این این سوشل

دنیا

ایران کی کینیڈا کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کی مذمت

یہ ایک غیر دانشمندانہ اور غیر روایتی سیاسی طور پر محرک اقدام ہے، ایرانی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کی کینیڈا کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران نے کینیڈا کی طرف سے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیر دانشمندانہ اور غیر روایتی سیاسی طور پر محرک اقدام ہے۔

رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے کئے گئے اقدام کا ا انقلابی گارڈز کی جائز اور روک تھام کی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تہران فہرست کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران نے ایسے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس ایک خودمختار ادارہ ہے جو قومی سلامتی کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

علاقائی

مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے پیش نظرحفاظتی اور ضروری انتظامات کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے مواقع پر حفاظتی اور ضروری انتظامات کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت نکاس کی کوششوں کو تعریف کی اور انتظامیہ اور واسا کو بارشوں کے پانی کے نکاس کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔

مریم نواز نے زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔

مریم نواز نے حکم دیا کہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں، کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے ، جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا

امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ملک میں اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے موجودہ مسائل سے نجات کا سبب بنے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے ، جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اسلام آباد میں رواں ہفتے حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اعلان کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اب میدان میں اترے گی۔ انہوں نےکہا  کہ جماعت اسلامی نے  فیصلہ کیا ہے کہ وہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں عوامی طاقت کے ساتھ  بھرپور دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی آہ و بکا حکمرانوں تک نہیں پہنچ رہی۔ اس وقت ملک میں صنعتیں بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ 

امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ملک میں اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے موجودہ مسائل سے نجات کا سبب بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll