جی این این سوشل

پاکستان

کورکمانڈر بلوچستان کا کوئٹہ میں سکھ گوردوارا کا دورہ

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور سماجی رواداری کو فروغ دینا چاہیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورکمانڈر بلوچستان کا  کوئٹہ میں سکھ گوردوارا کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں سکھ گوردوار کا دورہ کیا ۔

سکھ برادری نے انہیں اپنی روایتی چادر سروپہ پیش کی ۔

کورکمانڈر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری اور بھائی چارہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور سماجی رواداری کو فروغ دینا چاہیے ۔

پاکستان

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی،یو این انسانی حقوق ورکنگ گروپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے گروپ کی یہ رائے سابق وزیر ذلفی بخاری کی لاء فرم کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر سامنے آئی۔

یواین ورکنگ گروپ نے عمران خان کو دفاع کا حق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

ورکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر پاکستانی حکومت کا مؤقف جاننے کی کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

سوات میں تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید ہوچکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 8 ہزار 572  اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 497 اساتذہ اور اسٹاف ممبر بھی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے ادارے  (UNRWA) کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا۔  7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 6 لاکھ سے زائد طالب علم اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ زیادہ تر طالب علم نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔ 

دوسری جانب پیر کے روز اسرائیل کی قید سے واپس آنے والے افراد نے اپنے اوپر ہونے والے ہولناک جسمانی اور ذہنی تشدد کی داستانیں سنائیں۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ  بھی شامل ہیں جن کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قید کے دوران پوچھ گچھ کے لیے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll