کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کےلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی، چیئرمین پی سی بی


پاکستان کرکٹ پورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
چئیرمیں پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس ہوا ہے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی جبکہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کوچنگ کا معیار بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور اس ضمن میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔
چئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ بہترین کوچز نئے ٹیلیٹ کی تربیت کر کے ان کی صلاحتوں میں نکھاریں، اس کے علاوہ کارکردگی فٹنس اور میرٹ پر نئے کھلاڑیوں کو آگے جانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کرایا جائے گا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago







