تجارت
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
500 روپے کا اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2328 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے کا ہوگیا تھا۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونیک رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا
مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مولانا کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سےآگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے ،مدارس سے متعلق ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر آصدف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا ، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں، واضح رہے کہ اس صدر آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا تھا۔
اس سے قبل جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے حکومت کو 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اگر بل منظور نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
تجارت
نجی شعبہ معیشت کی قیادت کرے، حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی ، وزیر خزانہ
قرضوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام ضروری ہے۔ مشکلات کا شکار اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے۔
قرض کے معاملات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ قابل کاروبار اداروں کو دیوالیہ ہونے سے پہلے بچایا جائے ، محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کی قیادت کرے، حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام ضروری ہے۔ مشکلات کا شکار اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے ۔
علاقائی
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عمران انور بد عنوانی کے ساتھ ساتھ اغوا وزیادتی جیسے سنگین جرم میں بھی ملوث پایا گیا ہے ۔
چشتیاں : چشتیاں کے علاقے تھانہ صدر میں میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عمران انور، بشیراں بی بی اور دیگر کے خلاف اغوا اور زیادتی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں سائلہ رضیہ بیگم نے اپنی بیٹی لبنی سرور اور نواسے محمد عارض کے اغوا کی شکایت کی ہے۔ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ڈاکٹر عمران انور نے اپنی سیاسی پشت پناہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، سائلہ کی بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کی۔
سائلہ رضیہ بیگم کے مطابق ڈاکٹر عمران انور نے پہلے بھی اپنی بدنام زمانہ سیاسی سرگرمیوں اور کرپشن کے ذریعے ہسپتال میں من پسند افراد کو سرکاری عہدوں سے نوازا ، تاہم ڈاکٹر عمران انور اب بھی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر اور سیاسی شخصیات کا آلہ کار بن کر چشتیاں ہسپتال میں بد امنی پھیلائے ہوئے ہے جس کا اثر ہسپتال کے تمام انتظامی امور پر پڑ رہا ہے ، ہسپتال کا عملہ و دیگر ملازمین جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ڈاکٹر عمران انور کے رویے اور بے جا مداخلت سے تنگ آئے ہو ئے ہیں ، سیاسی پشت پناہی کا سہارا لیتے ہوئے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عمران انور نے ہسپتال میں رپورٹنگ کی غرض سے آئے صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیں ۔
واضح رہے کہ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے سائلہ کی بیٹی کو اغوا کر کے تشویشناک حالات میں رکھا، اور ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس ایف آئی آر نے ڈاکٹر عمران انور کی کرپشن اور ہسپتال میں سیاسی اثرورسوخ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے، جس سے ہسپتال کے اندر جاری بدعنوانی پر سوال اٹھ گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ میڈیکل سپرینڈ نٹ ڈاکٹر عمران انوراغوا و زیادتی کے ساتھ ساتھ چشتیاں ہسپتال میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرے ہوئے ہیں ۔
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانسیسی وزیراعظم مشیل بارنیئر خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
پاکستان 2 دن پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ