Advertisement
علاقائی

پنجاب کے ہر ضلع میں“مریم کی دستک“ موبائل ایپلی کیشن سروسز شروع کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 24 2024، 9:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے ہر ضلع میں“مریم کی دستک“ موبائل ایپلی کیشن سروسز  شروع کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہرضلع میں“مریم کی دستک“ موبائل ایپلی کیشن کی 65 سروسز شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں“ مریم کی دستک“ کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اگست میں لاہور میں“مریم کی دستک “سروسز 65 تک پہنچ جائیگی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفننگ دی۔

اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دستک ایپ پر سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement