اگر وہ باہر آ بھی جاتے ہیں تو کوئی طوفان نہیں آ جائے گا، بانی پی ٹی آئی نہ ڈائیلاگ نہ جمہوریت کو مانتے ہیں، مشیر وزیراعظم


وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے ہیں تاہم حکومت کی کوشش ہوگی ان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جاسکتا ہے رکھا جائے۔ اگر وہ باہر آ بھی جاتے ہیں تو کوئی طوفان نہیں آ جائے گا۔
نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نہ ڈائیلاگ نہ جمہوریت کو مانتے ہیں۔ جمہوریت میں ڈائیلاگ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ کسی کو ملک کو نقصان پہنچانے کا مینڈیٹ نہیں دیں گے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کو زبردستی نہیں آئین و قانون کے مطابق اندر رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں۔ ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے‘ لیکن کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہیں ہیں جو بات کل کر رہے تھے‘ وہی آج کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے لیے9 نکات پیش کیے ہیں جن پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی تھی، اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان شامل ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے۔ پارٹی سربراہ نواز شریف سے بھی بات ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 3 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 3 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 7 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 33 minutes ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 4 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 4 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 3 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 4 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 3 hours ago