جی این این سوشل

کھیل

سابق کرکٹر محمد وسیم ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی ویمنز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے اور محمد وسیم ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، پی سی بی کی جانب سے اعلامیہ جاری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق کرکٹر محمد وسیم ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سابق کرکٹر محمد وسیم ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے اور محمد وسیم ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تبدیلی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان اسپن بولنگ کوچ   اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جب کہ حنیف ملک  کو فیلڈنگ کوچ  اور حنامنور کو ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد وسیم 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

علاقائی

خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہتک عزت قانون 2024 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس امجد رفیق نے سیکرٹری پی ایف یو جے ،ایمنڈا سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں قانون کی مختلف شقیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں۔عدالت میں تو کوئی متاثرہ شخص آیا ہی نہیں۔ابھی تک اس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی متاثرہ شخص ہی قانون کے خلاف درخواست لے کر آئے، قانون اگر بنیادی حقوق کے خلاف ہے تو وہ چیلنج ہو سکتا ہے، ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس سے صوبائی عصبیت کو ہوا ملے گی ؟ اگر حکومت یہ بیان دیتی ہے کہ اس قانون کے تحت کارروائی نہیں ہو گی تو میں حکم امتناع جاری نہیں کرتا۔ آپ قانون کو ایسے نافذ نہ کریں، قانون پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ  درخواستیں صرف اندازوں پر مبنی ہیں عدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب بہت طاقت ور آدمی ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ طاقت ور صرف عدالت ہے، ہم تو صرف عدالت کے آفیسر ہیں، میں تین چار دن سے کیسز سن رہا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ عدالت طاقت ور ہے عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200میزائل داغ دیے

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ نے  اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200میزائل داغ دیے

حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے بدھ کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200 کے قریب میزائل داغے ہیں۔

 خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے گولان ڈویژن 210 کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ م فضائی اور میزائل دفاع کے ہیڈکوارٹر پر 200 کاتیوشا میزائل فائر کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "غزہ کے ثابت قدم لوگوں کی حمایت اور بہادر اور عظیم مزاحمت کی مدد کے سلسلے میں اور شہر طائر کے علاقے الحوش میں صہیونی دہشت گردی کے جواب میں آج بدھ 3 جولائی 2024 کو مزاحمت کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرک میں 769ویں بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll