Advertisement
پاکستان

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا

کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا جن میں کالعدم ٹی ٹی پی خوارج کی دفاع شوریٰ سربراہ دہشتگردکمانڈر نصراللہ عرف مولوی منصور اور کمانڈر ادریس شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 26th 2024, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا۔گزشتہ دنوں دہشتگردی کے بارے میں بڑی کامیابی ملی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا جن میں کالعدم ٹی ٹی پی خوارج کی دفاع شوریٰ سربراہ دہشتگردکمانڈر نصراللہ عرف مولوی منصور اور کمانڈر ادریس شامل ہیں ۔

بعد ازاں انہوں نے دہشتگرد نصر اللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔

دہشتگرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا نام نصر اللہ ہے، میرا تعلق محسود قبیلے سے ہے، ٹی ٹی پی کی تشکیل سے پہلے بھی میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا تھا، جب ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو میں شامل ہوگیا۔

گرفتار دہشتگرد کمانڈر نصراللہ نے کہا کہ افغان حکومت کی پشت پناہی سے پاکستان مخالف دہشتگرد افغانستان میں آزاد گھوم رہے ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے افغان طالبان کی پشت پناہی کے ساتھ بی ایل اے مجید برگیڈ اور ٹی ٹی پی خوارج کا الحاق کرایا۔

بیان میں مزید بتایا کہ بی ایل اے ٹی ٹی پی اتحاد کا ہدف پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔

دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان فرار ہو گیا تھا،جنوبی و شمالی وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پاک افغان بارڈر پر پاک افغان چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا مقصد تھا کہ خضدار کے علاقے میں دہشتگردی کے ٹھکانے بنائے جائیں۔ ٹی ٹی پی کا تمام پیسہ را سے آتا ہے۔

بیان میں مزید انکشاف کیا کہ میں تمام تر عسکری، مالی اور انتظامی امور کو مرکزی طور پر کنٹرول کر رہا تھا، بی ایل اے ٹی ٹی پی اتحاد کا ایک ہدف اغواء برائے تاوان کر کے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا بھی ہے۔

دہشتگرد نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ نور ولی کی ہندوستانی سفارت خانے سے ملاقاتیں، را کے اہلکاروں سے کابل میں بھارتی سفارت خانے میں ملتا رہا ہے۔نور ولی محسود بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب سے بھی کابل میں بھارتی سفارت خانے میں ملتا رہا ہے۔مولوی نور ولی محسود ، بی ایل اے مجید برگیڈ کا کمانڈر بشیر زیب سمیت ٹی ٹی پی کی تمام قیادت بھی افغانستان میں موجود ہے۔

بشیر زیب اور نور والی افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں۔خوارجیوں کے کمانڈر مفتی نور ولی کے پیچھے عبوری افغان حکومت ہے۔بیان میں کہا کہ نور ولی محسود سے بی ایل اے سے الحاق کے معاملے پر میری تلخ کلامی بھی ہوئی۔بی ایل اے کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بلوچستان کی لوٹ مار میں کوئی اور حصہ دار بنے۔

دہشتگرد کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہمیں بی ایل اے کے لوگوں نے پکڑوایا ،ٹی ٹی پی کے تمام بڑے اور اہم عہدوں پر محسود قوم کے لوگ مسلط ہیں۔تشکیلوں میں مرنے کیلئے باقی اقوام کے خوارج کو استعمال کیا جاتا ہے۔

دہشتگرد نے کہا کہ نور ولی سے سوال کرتا ہوں کہ دہشت گردی کی عملی کاررائیوں میں صرف دوسرے قبائل کے بچے ہی کیوں مارے جا رہے ہیں؟ ، نور ولی دوسروں کے بچوں کو خودکش حملے سے جنت پہنچانے کا فتویٰ دیتا ہے۔نور ولی اپنے 9 بچوں میں سے کسی کو بھی جنت بھیجنے کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتا؟ ۔اپنی گزشتہ زندگی اور ٹی ٹی پی خوارج سے وابستگی پر نادم ہوں۔نہ صرف اللہ بلکہ ان تمام لوگوں سے معافی کا طلبگار ہوں جن کو میرے نام نہاد جہاد سے نقصان پہنچا۔قبائل آنکھیں کھولیں! نور ولی سے سوال کریں! ۔دہشت گرد ٹولوں کے لیڈر عیاشیاں کرتے ہیں اور بچوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھاتے ہیں۔پاکستان مخالف دہشت گرد افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں، پُشت پناہی حاصل! ۔نُور ولی کے لیے TTP ذاتی جاگیر ہے، جنت کے نام پر نور ولی دوسروں کے بچے ہی کیوں مرواتا ہے۔ٹی ٹی پی میں غیر محسودوں کا استحصال ہو رہا ہے۔

میر ضیا لانگو نے کہا کہ کمانڈرز کی گرفتاری پر انٹیلی جنس اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عالمی دنیا کے سامنے اب کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، ان واقعات کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے، بھارت کینیڈااورامریکا میں بھی ایسی کارروائیوں میں ملوث ہے ، ہندوستان 20سال سے پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے کرارہا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ایسے عناصر کو پہچانیں اپنی آنکھیں کھولیں، معصوم لوگوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر لے جایا جاتا ہے،  ایک طرف یہ اسلام کی بات کرتے ہیں عمل غیر اسلامی ہیں، طالبان کہتے ہیں پاکستان میں اسلامی نظام لائیں گے۔ 

Advertisement
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

  • 2 گھنٹے قبل
حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں

  • 14 گھنٹے قبل
کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر  بجلی کا  بریک ڈاؤن

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

  • 3 گھنٹے قبل
عمران خان کی 6 جبکہ  بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

  • ایک گھنٹہ قبل
جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران

  • 4 گھنٹے قبل
مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز

  • 3 گھنٹے قبل
برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا

  • 38 منٹ قبل
پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم  اور 5 جی کے لیے تیاری  ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

  • 10 منٹ قبل
لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت اور شوگر انڈسٹری میں  معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

  • 3 گھنٹے قبل
لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی

  • 15 گھنٹے قبل
مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز  کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement