دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ریمارکس


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور زرتاج گل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا جس کے مطابق دو ایف آئی آر میں زرتاج گل کا نام ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، آئی جی کو بلاوں گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، کوئی ہے پوچھنے والا جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ان پر کون کون سے کیسز میں ہیں؟ وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 567 اور 340 میں جواب جمع کرا دیے، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی۔ عدالت نے پوچھا کہ دو ہی مقدمات ہیں کیا، دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ کسی اغواء برائے تاوان، گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا، سب ممبران اسمبلی آرہے ہیں، چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں لیکن آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔
عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کریں۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل



