جی این این سوشل

علاقائی

ڈوبتے بیٹے کو بچانے کے دوران باپ ڈوب کر جاں بحق

لاڑکانہ : کینال میں سے ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچانے کے دوران باپ ڈوب کر جا ں بحق ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈوبتے بیٹے کو بچانے کے دوران باپ ڈوب کر جاں بحق
ڈوبتے بیٹے کو بچانے کے دوران باپ ڈوب کر جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  تعلقہ تھانے کی حدود میں گھاڑ کینال میں نوجوان سجن منگریجو نہانے کے دوران ڈوب گیا ، ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچانے کے لیے باپ بخشل منگریجو نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر جاں بحق  ہوگیا۔

جی این این کے مطابق  علاقہ مکینوں کی کوشش کے بعد نہر سے باپ کی نعش کو نکال دیا گیا  جبکہ بیٹے کو بیہوشی کی حالت میں بچا لیا گیا، جاں بحق باپ اور بیہوش بیٹے کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ،بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

غزہ میں جنگ کی حمایت پر ایران نے امریکی ،برطانوی حکام اور کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 13 کلو میٹر تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تربت میں اس کے گردونواح میں علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 13 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

گزشتہ روز کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئیجبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll