جی این این سوشل

پاکستان

انصاف دینے والے آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، بیرسٹر گوہر

ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں،ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ججزکو ڈرایا نہ جائے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انصاف دینے والے  آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، بیرسٹر گوہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ آزادانہ فیصلے کرے، عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیئے، ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں،ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ججزکو ڈرایا نہ جائے۔ ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں، انصاف دینے والے خود انصاف کے طلب گار ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور ہائیکورٹ بار ہے جنہوں نے قانون کی تشریح کر کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہو اور ایک دوسرے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگوں کو انصاف دیتا ہے آج وہ خود انصاف کا طلبگار ہے، تو عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیسے ہوگا؟ پاکستان کی عوام یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اس جدو جہد میں 25 کروڑ عوام جج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں، یہ تب ہوسکتا ہے جب عوام کے حقوق محفوظ ہوں، جب ججز آزادانہ فیصلہ کرسکیں، ایسا نا ہو کہ ججز کے گھروں میں کیمرے لگے ہوں، ان کو ڈرایا دھمکایا جائے، ہمارے کارکنوں کو بار بار گرفتار کرنا، عدلیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اوپر 203 جھوٹے کیسز بنائی گئے، یہ سیاسی انتقام ہے، اڈیالہ جیل میں جب سماعت ہورہی تھی، 14 گھنٹے ٹرائل ہورہا تھا تو میں نے جج سے پوچھا کہ کتنی دیر بریک کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ اتنا بریک کریں گے جتنے میں ہم جمعے کی نماز پڑھ سکیں۔ اسی جج صاحب نے عدت کیس کا دو دن میں فیصلہ کیا۔

شیخ وقاص اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کس نہج پر پہنچ چکا کہ آج اس تقریب کا عنوان ہے انصاف کو انصاف چاہیے، جن ججوں نے ہمیں انصاف دینا تھا وہ خود انصاف کے متلاشی ہیں آج ججز کی فیملیاں محفوظ نہیں وہ خط لکھنے پر مجبور ہیں کہ مداخلت ہورہی۔ آج وکلاء کو موقع ملا ہے آئین کے تحفظ کا پاکستان کی واحد پارٹی تحریک انصاف جس میں سب سے زیادہ وکلاء کو نمائندگی ملی اس کا چئیرمن ایک وکیل جس کو میرے لیڈر عمران خان منتخب کیا آپ وکلاء کو ٹکٹس ملے عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا اور آپ کے ہی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ 

موسم

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے کئی فیڈر ز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے  موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح ہونے والے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث کئی فیڈر ز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

لاہور کے علاقے مال روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، شالیمار، باغبانپور، گلبرگ، ماڈل ٹائون، اقبال ٹائون، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونیوالے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات، مرید کے، کامونکی، شرقپور، اٹک اور حافظ آباد میں بھی خوب بارش برسی۔ بارش سے گرمی میں کمی کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے رواں مون سون سیزن کے دوران خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھیں اور مون سون کنٹی جنسی منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں۔

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ  میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا۔ 
دوران آپریشن، سیکیورٹی فورسز کا سامنا تخریب کاروں سے ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 
ٓئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
باجوڑ میں اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھر پورحمایت کا یقین دلایا۔ 
پاکستانی افواج ملک کے طول و عرض میں امن و امان کے قیام کی خاطر ہر دم کوشاں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll