وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری دی گئی،14 اگست کو باقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ اس منصوبے کا افتتاح کریں گی


پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے جس کے فوری بعد اس پر عمل درآمدہوگا۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ممالک ہمیں سکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے کیا حقوق ہیں، مذہبی اقلیتیں ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیح رہی ہیں، پنجاب حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جب حلف اٹھایا تو ان کو معلوم تھا کہ عوام کا پہلا ایشو مہنگائی ہے ،اس لیےانہوں نے سب سے پہلے مہنگائی کے حوالے اجلاس طلب کیا تھا۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری دی گئی،14 اگست کو باقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ اس منصوبے کا افتتاح کریں گی۔49 ہزار ارب قرضے سے منصوبے لگا کر بھی پچھلی حکومت کچھ نہ کر سکی ،یتیم بچوں کو الیکٹرک بائیکس دی جا رہی ہیں،8ہزار سے بچیوں نے اپلائی کیا اور وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کی ہے کہ سب کو یہ بائیک دی جائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیت دی جا رہی کہ کہ وہ آن لاین اپنے گھر میں بیٹھ کر جائیداد منتقلی کرا سکیں گے۔جائیداد کی منتقلی کے پہلے مرحلے میں 8 ممالک میں سہولت فراہم کی جائے گی کسی بھی بورڈ کی تشکیل میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی کا گھر تبدیلی کا دل نہیں کرتا سرکاری ملازمین کی گھر حاصل کرنے کی توسیع نہیں کی جائے گی۔پنجاب میں خواتین جو چھوٹی چھوٹی انڈسٹری کا کام کر رہیں ان کے لیے گارمنٹ سٹی بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مذہبی اقلیت کو اپنی فیملی سمجھتی ہیں تو جو کام تاریخ میں نہیں ہوا وہ کیا ہے۔ سکھ میرج ایکٹ کے حوالے سے مریم نواز کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 9 منٹ قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 گھنٹے قبل






