جی این این سوشل

پاکستان

 پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ڈی سی اسلام آباد اور پی ٹی آئی صدر اسلام آباد کی ملاقات میں جلسے کے مقام کے لئے مین پشاور روڈ ترنول چوک پر اتفاق ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، ڈی سی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پرڈی سی اسلام آباد اور پی ٹی آئی صدر اسلام آباد ریجن عامر مغل کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں جلسے کے مقام کے لئے مین پشاور روڈ ترنول چوک پر اتفاق ہو گیا۔ عامرمغل کی جانب سے 6 جولائی بروز ہفتہ کی شام کی تاریخ مانگی گئی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے حامی بھر لی۔ تحریک انصاف 6 جولائی ہفتہ کی شام ترنول چوک مین پشاور روڈ پر جلسہ کرے گی۔ عامر مغل نے پنڈی اسلام آباد کے کارکنان کو جلسہ کی تیاری کر ہدایت کر دی۔ 

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے کہا ہے کہ ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے،ڈی سی صاحب نے کہا ہے وہ آج این او سی بھی جاری کر دیں گے۔ 6 جولائی شام کو راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے آج صبح ڈی سی اور صدر پی ٹی آئی عامرمغل کو آپس میں بیٹھ کر جلسہ کا مقام تعین کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان

وزیر اعظم کل سے تاجکستان اور قازقستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کل سے تاجکستان اور  قازقستان کا  دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر کل سے دوشنبے کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

دوشنبے میں وزیراعظم صدر امام علی رحمان، چیئرمین مجلس نمائندگان مجلس اولیٰ محمد طائرزائرذاکرزادہ اور وزیراعظم قوہررسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔

ان کا یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معمول کے اعلی سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔اس دورے میں تعاون کے مختلف شعبوں میں سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں فلسطینیوں پر دو حملے کیے ہیں  جن میں کم ازکم 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 مہینے میں اسرائیلی جارحیت سے 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں جون میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

196 کارروائیوں کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 570 شہریوں کو گرفتار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں    جون میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں بارہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ان میں سے پانچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چھبیس افراد زخمی ہوئے جبکہ محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 570 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ممتاز وکیل اور کشمیر بار ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ میاں عبدالقیوم بھی شامل ہیں۔

مودی حکومت نے کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ فوجیوں نے دو گھروں کو بھی تباہ کیا جبکہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll